منصوب قریشی قتل کیس ،مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

منصوب قریشی قتل کیس ،مفرور ملزمان کے وارنٹ جاری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے معروف قانون دان منصوب قریشی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے 3مفرور کارکنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری کرتے ہوئے ملزمان کو 28مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کے حکم دیا ہے ۔پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں منصوب قریشی ایڈوکیٹ قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔پولیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایم کیو ایم کے کارکن سید عظمت حسین نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو منصوب قریشی کے قتل کا اعتراف کیا ہے ۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 15ستمبر 2001میں آرام باغ تھانے کی حدود میں منصوب قریشی کو قتل کیا تھا ۔مقدمے میں ایم کیو ایم کے تین کارکن عبدالوہاب ،ناصر اور شہزاد مفرور ہیں ۔عدالت نے تینوں مفرور ملزمان کو 28مئی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -