گوجرخان،ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

گوجرخان،ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی کی بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

  

گوجرخان(تحصیل رپورٹر)گوجرخان کے نزدیک گھنگریلہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں مین ریلوے ٹریک پر دس گھنٹے سے زائد ریلوے ٹریفک معطل مسافروں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا گوجرخان ریلوے اسٹیشن ماسٹر مظہر نامی شخص کا صحافیوں کو معلومات دینے سے انکار میرا دماغ خراب نہ کریں خود موقع پر جا کر حادثہ کی معلومات حاصل کریں اسٹیشن ماسٹر کی بڑھکیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے لالہ موسیٰ جانے والی مال بردار گاڑی صبح چار بجے کے قریب گھنگریلہ ریلوے اسٹیشن پہنچی تو اچانک اس کی دو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس کی وجہ سے مین ریلوے ٹریک پر دس گھنٹے سے زائد ٹرینوں کی آمد ورفت معطل رہی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی راولپنڈی سے امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے دس گھنٹے کے بعد ٹریک کلیر کرایا اور ریلوے ٹریفک بحال کرائی ادھر جب مقامی صحافیوں نے حادثہ کی معلومات کیلئے گوجرخان ریلوے اسٹیشن پر تعینات اسٹیشن ماسٹر مظہر سے رابطہ کیا تو موصوف نے ہتک آمیز رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرا دماغ خرا ب نہ کریں کوئی معلومات نہیں دونگا خود جا کر جائے حادثہ سے معلومات اکٹھی کریں صحافتی تنظیموں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اسٹیشن ماسٹر کا قبلہ درست کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -