ملک کو اس وقت احتجاجی سیاست کی نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، احسن اقبال
نارووال(این این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ شور مچانے والے خود آف شور کمپنیوں کے بانی نکلے، ملک کو ا س وقت احتجاجی سیاست کی نہیں بلکہ تعمیری اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے ۔ان خیالات اظہارانہوں نے بدوملہی میں25لاکھ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ گراؤنڈکا افتتاح کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مسلم لیگی حکومت عوام خصوصا نوجوانوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں پر تر جیحا کا م کرر ہی ہے۔ خیبر پختون خواہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی جیت دھرنا میڈلیڈر شپ کے خلاف چارج شیٹ ہے۔پاک چائنہ کو ایڈور ملکی بقا اور معاشی استحکامت کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔قبل ازیں انہوں نے ڈی سی او آفس میٹنگ روم میں کونسلرز سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف 2018میں قوم کو ایک روشن ، خوشحال اور محفوظ پاکستان دیں گے ملک کسی بھی طور پر انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا احتجاج ،منفی سیاست اورتبدیلی کا نعرہ لگاکر سیاسی مخالفین پاکستان کی ترقی کا راستہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم پاکستان کے باشعور عوام ایسے عناصر کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے .نواز شریف حکومت نے بجلی کے جو منصوبے شروع کئے ان کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر 2018 میں بجلی کی پیدوار میں 13ہزار میگاواٹ کا اضافہ ہو گا۔
احسن اقبال