ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بجٹ اہداف کے حصول میں کامیاب ہو گا ، میاں جمشید الدین

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بجٹ اہداف کے حصول میں کامیاب ہو گا ، میاں جمشید الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 پشاور( پاکستان نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اورنارکاٹکس کنٹرول میاں جمشیدالدین کاکا خیل کی زیرصدارت ڈی جی ایکسائز کے دفتر پشاورمیں محصولات کے حوالہ سے ماہانہ جائز ہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری ایکسائز وٹیکسیشن اسرار خان،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز وٹیکسیشن ناصر خان کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ای ٹی اوز نے مرحلہ وار محصولات کے لئے دیئے گئے اہداف میں اب تک کی وصولیوں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں اورمجموعی طورپر اب تک کی وصولیوں پراطمینان کااظہار کیا۔تاہم چند اضلاع کے ای ٹی اوز کی وصولیوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے اہداف کے حصول کے لئے بھر پور کوشش کریں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین نے واضح کرتے ہوئے کہاکہ با ر بار انتباہ کے باوجود بعض ای ٹی اوزاپنی کارکردگی میں خاطر خوا بہتری لانے میں کامیاب نہیں ہوئے ان کیلئے یہ آخری وارننگ ہوگی اوراگر وہ مقررہ مدت میں ان کو دئیے گئے ہدف کے حصول میں ناکام ہوئے توان کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی جس میں اپنے عہدے سے ہٹا یا بھی جاسکتا ہے ۔