آئی جی پی نے لکی مروت پولیس افسروں و نوجوانوں کو اشتہاری مجرم کو ہلاک کرنے پر انعامات دیئے

آئی جی پی نے لکی مروت پولیس افسروں و نوجوانوں کو اشتہاری مجرم کو ہلاک کرنے پر ...

  

پشاور( کرائمز رپورٹر ) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونحوا ناصر خان دُرانی نے آج سنٹرل پولیس آفس پشاور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ضلع لکی مروت کے پولیس افسروں وجوانوں کو بد نام زمانہ اور علاقے میں دہشت کی علامت بننے والے اشتہاری مجرم کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے پر نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا.تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیڈی والا پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکار معمول کی موبا ئل گشت پرتھے کہ اسی اثنا ء انہیں دہشت گردی، قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری منیر خان ولد حبیب اللہ کی ماش مستی خانی کے علاقے میں موجو د گی کی اطلاع ملی۔ جس پرا یس ایچ اُو ڈیڈی والا اور اُن کی ٹیم فوراً َِ موقع پر روانہ ہوئی۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اشتہاری ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دی اور ھینڈ گرنیڈ سے حملہ کیا ۔ پولیس ٹیم نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیا اور ایک گھنٹہ کی شدید فائرنگ کے بعد ملزم کو منطقی انجام تک پہنچایا اور اُن سے ایک عدد کلاشنکوف، چار عدد میگزین ، 7.62بور کے سو عدد کارتوس اور ھینڈ گرنیڈ برآمد کیا ۔ اشتہاری منیر خان علاقے میں دہشت کی علامت بن چکا تھا۔ اور اُن کا شرپسندوں کے ساتھ قریبی روابط تھے اور بالخصوص لوگوں سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکلیں چھینتے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی ناصر خان دُرانی نے پولیس مقابلہ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اہلکاروں نے اپنی قیمتی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بھاگتے اشتہاری کا مسلسل پیچھا کیا جو اُن کی جرات و بہادری اور پیشہ ورانہ کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آئی جی پی نے انعام یافتہ گان پر زور دیا کہ وہ ہر قسم کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کاروائیوں میں مزید تیزی لائیں اور اُمید ظاہر کی کہ وہ عوام کے ساتھ ملکرجرائم پیشہ افراد کے خلاف مزید کامیابیاں حاصل کر کے فورس کا نام روشن کریں گے ۔ اس موقع پر آئی جی پی نے ایس ایچ اُو ڈیڈی والا سب انسپکٹر ظہیر خان ، ایڈیشنل ایس ایچ اُو سب انسپکٹر دمساز خان اور کانسٹیبلان ذاکر خان اور مقبول خان کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -