کارخانو مارکیٹ کے تاجروں کا حیات آباد پولیس کیخلاف مظاہرہ
پشاور (کرائمز رپورٹر)پشاور کارخانو مارکیٹ کے تاجروں اور رہائشیوں کاحیات آباد پولیس کے خلاف احتجاج ،اے ایس پی کے رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ جبکہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کارخانوں مارکیٹ کے دکانداروں اور حیات آباد کے رہائشیوں نے تھانہ حیات آباد کے اے ایس پی حسن افضل اور دیگر عملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس آئے روز سرچ اینڈ سٹرائیک کی آڑ میں شرفاء کو بے جا تنگ اور ہتک عزت روز کا معمول ہے انہوں نے مزید کہا کہ پولیس بھتہ خوری سے باز آئے ورنہ احتجاج کا سلسلہ جاری کردیا جائے گا،اس سلسلے میں حیات آباد کے اے ایس پی حسن افضل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ واقعہ غلط فہمی کا شاخسانہ ہے تاہم تاجروں کی جانب سے آنے والے ایک وفد سے ملاقات میں معاملہ حل کردیا گیا اب تاجروں کو کوئی شکایت نہیں۔