تخت بھائی ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،3 گرفتار

تخت بھائی ،سماج دشمن عناصر کیخلاف کارروائی ،3 گرفتار

تخت بھائی (نمایندہ پاکستان )تخت بھائی سرکل پولیس نے قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری ملزمان 2016 سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اورنگ زیب ولد گل حیدر ساکن کریم کلے 1992سے راہ زنی کے مقدمے میں مطلوب دو بھائیوں محمد افضل اور سید آمین پسران میر عظیم ساکنان شیرگڑھ کے علاوہ انسداد فحاشی اور انسداد ہوائی فائرنگ کے تحت جاری مہم کے دورانایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے فحش مواد اور اسلحہ برامد کرلیا ہے انسداد ہوائی فائرنگ کے تحت پولیس نے عادل ولد وارث خان ساکن پاتی خورد محمد آمین ولد ساکن شیرگڑھ وقاص ولد زین اللہ ساکن گل میرہ شیراز ولد ممتاز ساکن لوند خوڑ اور خورشید ولد گل فراز ساکن کو شادی کے تقریبات میں فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ا ن کے قبضے سے تین پستول اور 31کارتوس برامد کرلئے ہیں جبکہ فحاشی کے خلاف جاری مہم کے تحت شیر گڑھ ہاتھیان جلالہ اور لوند خوڑ میں الگ الگ کاروائی کر کے ایک درجن افراد جن میں عطاء محمد ولد نظر محمد شیراز ولد آیاز سراج ولد تاج الدینمحسن ولد مصور ساکنان جلالہ عزیز رحمان ولد نور زمان ارشد ولد خانزادہ سہیل زمان ولدنور زمان عثمان ولد بختی روان ساکنان شیر گڑھ کاشف ولد محمد حسین ساکن ہاتھیان محمد فیاض ولد بختیار ساکن بدرگہ لیاقت ولد علی ولد فضل قادر ساکن لوند خوڑ سید رحمان ولد محمد زاہد ساکن فقیر آباد کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے فحش مواد اور دیگر آلات قبضے میں لے لیا ہے اور ان کے خلاف 18/ M.P.O/292 کے تحت کاروائی شروع کردی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر