پسکو کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،36 کنکشنز منقطع

پسکو کی مختلف علاقوں میں کارروائی ،36 کنکشنز منقطع

  

پشاور( پاکستان نیوز)چیف ایگزیکٹیوپسکو انوارالحق یوسف زئی کی ہدایت پر بجلی کے ناجائز استعمال اور ڈائریکٹ کنڈوں کے خلاف صوبہ بھرمیں پسکو کی جاری بھرپور مہم کے دوران پسکوسرویلینس ٹیم واپڈا ہاؤس پشاور کی ایک ٹیم نے پسکو خیبرسرکل میں نوشہرہ کینٹ 1 سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران ایک ہوٹل اورٹیوب ویل سمیت مشکوک 11 میٹراتارکر لیبارٹری بھیج دئیے ہیں اسی طرح اکوڑہ خٹک سب ڈویژن میں بھی ڈائریکٹ کنکشن اور ٹیمپرڈ میٹر کی بنیاد پر 6 بجلی چور پکڑ لئے.پشاورسرکل میں گل بہا سب ڈویژن اورسرڈھیری سب ڈویژن میں 15 بجلی چورپکڑے جس میں ایک ٹیوب ویل کنکشن ایک آرا مشین جن کے میٹر سلو تھے پکڑلئے ہیں.اسی طرح مردان سرکل کے سٹی سب ڈویژن میں چیکنگ کے دوران شیخ ملتون ٹاؤن شپ میں 4 گھروں کے میٹر ٹیمپرڈ پائے گئے.سوات میں چیکنگ کے دوران امانکوٹ سب ڈویژن میں ایک کاٹن مل کا میٹر سلوپایا گیا اسی طرح بٹ خیلہ سب ڈویژن میں حاجی طارق خان نے اپنے کرش مشین کے لئے ڈائریکٹ کنکشن لیا ہوا تھا.اسی طرح تھانہ سب ڈویژن سوات میں 2 کرش مشین بھی ڈائریکٹ کنکشن پر چل رہے تھے پسکو ٹیمیں بجلی کے ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کررہی ہیں. بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والے صارفین سے ان کے اپنے مفاد میں التماس ہے کہ وہ کنڈے فوری طورپر ہٹائیں اوربجلی کا ناجائز استعمال روک دیں ورنہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی.اسی طرح میٹرریڈنگ میں غفلت برتنے والے اوراڈے کاٹنے والے اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -