شبقدر ،اسسٹنٹ کمشنر کا میڈیا سنٹر کا دورہ ،صحافیوں سے ہمدردی

شبقدر ،اسسٹنٹ کمشنر کا میڈیا سنٹر کا دورہ ،صحافیوں سے ہمدردی

شبقدر(نمائندہ خصوصی) شبقدر اسسٹنٹ کمشنر شبقدر کا شبقدر میڈیا سنٹر کا دورہ میڈیا سنٹر کے صحافیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی میڈیا سنٹر میں چوری کے افسوناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت واقعہ میں ملوث افراد قانون کے شکنجے میں ضرور آئینگے بزدل لوگ ایسے واقعات کرتے ہیں طارق حسن تفصیلات کے مطابق شبقدر کے صحافیوں کا اپنی مدد آپ کے تحت قائم کردہ ادارہ شبقدر میڈیا سنٹر میں دس مئی کو پیش ہونے والا افسوس ناک چوری کے واقعہ پر شبقدر کے اسسٹنٹ کمشنر طارق حسن نے صحافیوں سے اظہار ہمدردی کی اور واقعہ کی پر زور الفاظ میں مذمت بھی کی انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے سے برائیوں کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور میڈیاسنٹر میں جس نے بھی چور ی کی ہے اس کے منفی سوچ کی عکاسی کرتی ہے اور موجودہ حالات میں صحافیوں نے امن کے قیام میں جو کردار ادا کیا اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ صحافت کے مقدس پیشے کا اخترام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں صحافیوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ اپنی تمام تر توانائی بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مال مسروقہ بھی برآمد کریں اور انکو سخت سے سخت سزا دی جائے انہوں نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر