پشاور ،فقیر آباد میں ایل آر ایچ کے ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

پشاور ،فقیر آباد میں ایل آر ایچ کے ڈاکٹر کو قتل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(کرائمز رپورٹر) فقیرآباد کے علاقے رشیدآباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایل آر ایچ کے ڈاکٹر کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رشید آباد کا رہائشی 30ڈاکٹر شاہ محمد ولد گل محمد اپنے گھر سے نکل کر ڈیوٹی پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال جارہا تھا کہ اس دوران جب وہ گلی نمبر پانچ پہنچا تو وہاں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم افراد نے اس پر گولیوں کے بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں وہ متعدد گولیاں لگنے سے زمین پر گر پڑا تاہم مقامی لوگوں نے اسے ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا تاہم اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق کرم ایجنسی سے ہے اور ان کی دشمنی چلی آرہی ہے لیکن تاحال مقتول کی جانب سے کوئی دعویداری کرنے نہیں آیا مقتول کا والد بھی جیل کاٹ رہا ہے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔