اے این پی کا ماضی ایزی لوڈ کلچر اور کرپشن کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ، مفتی عبدالرؤف

اے این پی کا ماضی ایزی لوڈ کلچر اور کرپشن کی داستانوں سے بھری پڑی ہے ، مفتی ...

 چارسدہ (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام چارسدہ کے امیر مفتی عبدالرؤف شاکر نے کہا ہے کہ اے این پی کا ماضی ایزی لوڈ کلچر اور کرپشن کی داستانوں سے بھری ہے ۔ گزشتہ عام انتخابات میں اے این پی کی کرپشن اور اقرباء پر وری کی وجہ سے بد ترین شکست سے دوچار ہوئی ۔ اے این پی کے سابق وزیر قانون بیرسٹر ارشد عبداللہ جے یوآئی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ کی کر دار کشی کی بجائے اپنے سیاسی بے وفائی کی تاریخ پر نظر ڈال دیں۔ اخبارات کیلئے جاری کر دہ پریس ریلیز میں جے یوآئی چارسدہ کے امیر مولانا مفتی عبدالرؤف شاکر نے کہا کہ بیرسٹر ارشد عبداللہ جے یو آئی کے این این اے اور اپم پی اے کی کر دار کشی کی بجائے اپنے پانچ سالہ کر دار اور کار کر دگی کا جائزہ لیں جس کے سسب ان کو 2013کے عام انتخابات میں شکست ہوئی ۔ اے این پی کے ایزی لوڈ کلچر ،کرپشن اور سرعام رشوت کے قصے زبان عام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹر ارشد عبداللہ کا دور سیاست ،سیاسی بے وفائیوں ج اور لوٹا ازم سے عبارت ہے ۔ اقتدار کے حصول کیلئے اے این پی کے ضلعی صدر نے پارٹیاں تبدیل کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز اے این پی کے جلسے میں جے یوآئی کے ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ اور ایم پی اے فضل شکو رخان نے جس انداز سے ارشدعبداللہ نے کر دار کشی کی ہے ۔ اس قسم کے ریمارکس سے پہلے وہ اپنی پانچ سالہ دور حکومت جا جائزہ لیں جن کے لیڈر عوام سے ملنا گنوارہ نہیں کر تے تھے جبکہ جے یوآئی کے اراکین اسمبلی نہ صرف عوام کے سماجی سرگرمیوں میں شریک ہو تے ہیں بلکہ ہر وقت دستیاب بھی ہو ہیں۔ اے این پی کا ماضی ایزی لوڈ کلچر اور کرپشن کے داستانوں سے بھری ہے جس کے سبب اے این پی کا ماضی ایزی لوڈ کلچر اور کرپشن کے داستانوں سے بھری ہے جس کے سبب ان کے لیڈروں کو آج جیل کی ہو ا بھی کھانی پڑ رہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر