بٹ خیلہ ،زائد کرایہ وصول کرنیوالے درجنوں گاڑیوں کا چالان

بٹ خیلہ ،زائد کرایہ وصول کرنیوالے درجنوں گاڑیوں کا چالان

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویز کے ٹریفک انسپکٹرسمیع باچانے زائدکرایہ وصول کرنے پردرجنوں گاڑیوں کوچالان کردیا۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈلیویز کے کمانڈنٹ /ڈپٹی کمشنر خائستہ رحمان خان کے خصوصی ہدایت پرمالاکنڈلیویز کے ٹریفک انسپکٹرسمیع اللہ باچا نے دیگرلیوی نفری کے ہمراہ زائد کرایہ وصول کرنے پردرجنوں گاڑیوں کوچلان کردیا دریں اثناء سمیع اللہ باچانے اخباری نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب تک ٹرانسپورٹروں نے حکومت کی جانب سے جاری شدہ کرایہ پرعمل درامد شروع نہیں کیاگیا اس وقت تک ان کے خلاف اپریشن جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ ٹرانسپورٹ برادری عوام کے ساتھ بھرپورتعاون کرکے حکومت کے جانب سے جاری شدہ کرایہ پرعمل درامد کویقینی بنایاجائے کیونکہ اس سلسلے میں مالاکنڈانتظامیہ کوئی بھی غفلت کوبرداشت نہیں کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر