شہری راستوں پر عوامی مسافربردار گاڑیوں کی فرنٹ سیٹیں خواتین کے لئے مختص

شہری راستوں پر عوامی مسافربردار گاڑیوں کی فرنٹ سیٹیں خواتین کے لئے مختص

  

پشاور( پاکستان نیوز)صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور نے ٹرانسپورٹرز ،مسافروں اور عام لوگوں کی اطلاع کے لئے اعلان کیا ہے کہ خاص طور پر پشاور کے شہری راستوں پر عوامی مسافربردار گاڑیوں (سٹیشن ویگنز)اور ٹیوٹاہائی ایس ویگنز کی فرنٹ سیٹیں خواتین کے لئے مختص ہوں گی اور ان پر کسی مردانہ سواری کو نہیں بٹھایا جائے گا اسکے علاوہ پشاور کے شہری روٹس پر چلنے والی منی بسوں کے درمیان میں لگائے گئے لوہے کے جنگلے جن سے زنانہ اور مردانہ سواریوں کو الگ الگ کیا جا سکتا ہے پر بھی اس کی حقیقی روح کے مطابق سختی سے عمل درآمدکیا جائے گاتاکہ عوام کے بہترین مفاد میں خواتین سواریوں کو سفری سہولت فراہم کی جاسکے۔یاد رہے کہ اس سلسلے میں رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا مسماۃمعراج ہمایوں خان نے صوبائی اسمبلی میں ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے ذریعے مسافر گاڑیوں میں خواتین کو درپیش مشکلات کی جانب متعلقہ حکام کی توجہ دلائی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ بالا امور کا اعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا نے ایک سرکاری مراسلے کے ذریعے کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -