ملاکنڈ میں تمام نہروں اوردریاؤں میں نہانے پر پابندی

ملاکنڈ میں تمام نہروں اوردریاؤں میں نہانے پر پابندی

پشاور( پاکستان نیوز)ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے ملاکنڈ کی حدود میں محکمہ انہارکی تمام نہروں اوردریاؤں میں نہانے / تیرا کی پر ضابط فوجداری کی دفعہ144 کے تحت فوری طورپر پابندی عائد کردی ہے ۔یہ حکم فوری طورپر نافذ العمل ہوکر عرصہ 60 ایام تک لاگوں رہے گا اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کاروائی کی جائے گی یہ اقدام انسانی زندگی کو محفوظ بنانے اور کسانوں کوبلا تعطل پانی کی فراہمی جاری رکھنے کے سلسلے میں اٹھایا گیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر