شیر گڑھ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

شیر گڑھ میں نوجوان نے خودکشی کرلی

شیر گڑھ ( نامہ نگار ) شیر گڑھ کے نواحی گاؤ ں مور چہ خان کلے میں 40سالہ شخص نے نا معلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کرلی۔ متوفی کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ ان کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔ شیرگڑ ھ پو لیس متوفی کے بھائی کی رپورٹ پرمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق شیر گڑھ کے نواحی گاؤں مورچہ خان کلے میں 40سالہ جہانزیب ولد یوسف خان نے کھیتوں میں کام کرنے بعد گھر آیا اور کمرے کا دروازہ اندر سے بند کرکے اپنے گلے پر چھری لگا کر زندگی کا خا تمہ کرلیا فوری طور پر خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔ شیر گرھ پولیس نے متوفی کے بھائی زمان اللہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر