موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کی جماعتیں مک مکاکی سیاست پرگامزن ہیں، صفدر عباسی، ناہید خان

موجودہ صورتحال میں پارلیمنٹ کی جماعتیں مک مکاکی سیاست پرگامزن ہیں، صفدر ...

ملتان ( سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی سابق پولیٹیکل سیکریٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ آنے والے وقتوں میں چیف آف آرمی سٹاف سمیت اہم فیصلے ہو نے ہیں اسی طرح بجٹ بھی پیش ہو نے والا ہے اگر نواز شریف اقتدار میں رہے تو یہ اہم فیصلے کرنا مشکل ہوں گے حکمران آنے والے بجٹ میں اڑھائی سو ارب روپے کے ٹیکس لگانے والے ہیں وہ دورہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

ملتان کے دوران مقامی ہو ٹل میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے لیکن نواز شریف خود کو احتساب کے لئے پیش کریں اور اقتدار چھوڑ دیں ایف آئی اے ،نیب اور ایف بی آر کو با اختیار بنایا جا ئے۔ پاک فوج بارڈرز کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں بھی قومی سلامتی کے پیش نظر شریک ہے اس لئے فوج کو متنازعہ نہ بنایا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ماہ میں ملتان سمیت پنجاب بھر میں پارٹی کنونشن منعقد کریں گے سندھ میں ہمارے 73کونسلر ز منتخب ہو ئے ہیں آنے والے الیکشن میں ہماری پارٹی کا اہم رول ہو گا بلاول بھٹو بدعنوانی کیالزامات پر نواز شریف سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن ان کی پھوپھی سمیت کئی کرپٹ شخصیات ان کے سیاسی سٹیج کی زینت بنتے ہیں وہ سندھ میں ہوش ربا کرپشن اور لوٹ مار کے خاتمے کی طرف توجہ دیں انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے ورکروں کا مطالبہ تسلیم کریں اور پارٹی فنڈز کا حساب دیں ۔موجودہ صورتحا ل میں پارلیمنٹ کی جماعتیں مک مکا کی سیاست پر گامزن ہیں ہم پارلیمنٹ سے باہر موجود تمام سیاسی قوتوں سے رابطہ کر کے کرپشن کے خلاف مہم چلائی جائے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر