ڈیرہ‘ بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کرنیوالی ٹیم پر حملہ ‘واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز کی احتجاج کی دھمکی
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی ) سمینہ چوک کے نزدیک بستی حمید والا میں واپڈا ٹیم نے ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی چوری کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی تو بستی حمید والا کے شہری مشتعل ہوگئے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
اور انہوں نے واپڈا اہلکاروں پر حملہ کردیاجس پر فوری طور پر پولیس کو اطلاع کی گئی تاہم پولیس کے آنے سے پہلے حملہ آور فرار ہوگئے اس موقع پر ڈویژنل چیئر مین حافظ ارشاد احمد نے واپڈا ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حمید والا کے صارفین کے ذمے ساڑھے چار لاکھ کے بقایا جات ہیں جس پر واپڈا اہلکاروں نے ان کے علاقے میں کاروائی کی تو غنڈہ عناصر نے ان پر حملہ کردیا انہوں نے ڈی پی اور ڈیرہ سے مطالبہ کیا کہ غنڈہ عناصر کیخلاف فوراًایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔
حملہ