نومبر سے این اے 159 کے ہر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع ہوجائے گی‘ افتخار نذیر

نومبر سے این اے 159 کے ہر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع ہوجائے ...

  

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان )رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے کہا کہ حلقہ این اے 159جہانیاں کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی فراہمی (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

منصوبے کی منظوری دے دی گئی ہے نومبر 2016سے حلقہ این اے 159جہانیاں کے ہر گاؤں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع ہو جائے گی،جو 2018تک مکمل ہوجائے گی300ارب روپے کی لاگت سے پنجاب کے ہر گاؤں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے،پینے کے صاف پانی کی فراہمی حلقہ کی عوام کا درینہ مطالبہ تھا جوپورا کردیا ہے،بہت جلد عوام بیماریوں سے پاک صحت مند اور صاف پانی جیسی نعمت سے مستفیدہوں گے،انہوں نے کہا کہ کمشنر آفس ملتان میں ایم این اے ملک عبدالغفادر ڈوگر کی زیر صدارت منعقدہ پنجاب صاف پانی کمپنی کے اہم اجلاس میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کرنے کے منصوبوں کی منظوری دی گئی، پنجاب بھر میں 3 سو ارب روپے کی لاگت سے عوام کوگھر کی دہلیز تک پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 3ہزار آبادی والے گاؤں میں1 جبکہ 3 ہزار سے زائد آبادی والے گاؤں ،دیہاتوں میں 2واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے،جس سے عوام کوپینے کے صاف اور میٹھا پانی میسر آسکے گا،اس موقع پر حاجی عطاء الرحمن دیگر موجود تھے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -