ادارہ تعلیم وآگاہی کے زیراہتمام سرکاری سکول میں سٹوری ٹیلنگ سیشن کاانعقاد وفاقی وزیر بلیغ الرحمن نے بچوں کو کہانی سنائی

ادارہ تعلیم وآگاہی کے زیراہتمام سرکاری سکول میں سٹوری ٹیلنگ سیشن کاانعقاد ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ادارہ تعلیم وآگاہی کے زیراہتمام سرکاری سکول میں سٹوری ٹیلنگ سیشن کاانعقاد ،۔ تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ادارہ تعلیم و آگاہی (ITA) کے زیراہتمام گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول بستی حاجی محمد میں سٹوری ٹیلنگ اسٹیشن کاانعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر مملکت انجینئر میاں بلیغ الرحمن نے بچوں کو سبق آموز کہانیاں سنائیں۔ اِس تقریب میں ادارہ تعلیم و آگاہی کی جانب سے ڈسٹرکٹ منیجر فارینہ فیاض نے اپنے کلمات میں کہا کہ یہ پراجیکٹ سکول ریڈنگ پراجیکٹ کے نام سے الف اعلان کے تعاون سے چلایاجارہاہے ۔ انہوں نے میاں بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم نے اِس پراجیکٹ کا آغاز ضلع بہاولپور سے شروع کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ تعلیم کے فروغ میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں ۔ انجینئرمیاں بلیغ الرحمن نے گورنمنٹ پرائمری سکول بستی حاجی محمد میں کلاس روم کی تعمیر مکمل ہونے کاافتتاح کیا اور فروغ تعلیم کے لئے ادارہ تعلیم و آگاہی کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -