پھاٹا کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا انکشاف ، بوگس دستاویزات بنا کر قبضہ کی کوشش

پھاٹا کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا انکشاف ، بوگس دستاویزات بنا کر قبضہ کی کوشش

 ملتان (نمائندہ خصوصی ) پنجاب ھاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کی سرکاری اراضی ہتھیانے کا انکشاف ہوا ہے ، لینڈ مافیا نے شاہ رکن عالم ٹاؤن کے سامنے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سرکاری رہائش کی بوگس دستاویزات تیارکیں اوراورکروڑوں روپے مالیت کی اراضی کو ڑیوں کے مول فروخت کردی۔ لینڈ مافیا کے قبضہ کرنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر پھاٹا راناطارق موقع پر پہنچ گئے اورکروڑوں روپے مالیت کی اراضی ہتھیانے کی کوشش ناکام(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

بنا دی پھاٹا حکام نے قبضہ مافیا سے بچنے کیلئے 45مرلہ سے زائد سرکاری رہائش کو سب ریجن آفس ڈیکلئر کرکے بورڈ لگادیا ۔ پھاٹا ملتان کی جانب سے 1975میں نیوملتان کے نام سے رہائشی سکیم لانچ کی گئی ۔ اس کیلئے اراضی ریکوائر کرلی گئی اوراصل مالکان کو اراضی کی قیمت بھی ادا کردی گئی 1993میں شفیق الرحمان اورریاض نامی شہریوں نے ریکوائر کردہ اراضی کے مالکان سے 45مرلہ اراضی خریدی جواراضی خریدی گئی وہ بنیادی طورپر پھاٹا کی ملکیت تھی۔ لیکن جعل سازی سے اس اراضی کی ملکیت تبدیل کردی گئی رواں سال 7مئی شفیق الرحمان نے اپنی اراضی میں5,5مرلہ کے دوپلاٹس دلاورشاہ اورمکھن شاہ دوافراد کو فروخت کردئیے یہ دونو ں افراد ہفتہ کے روز موقع پر موجود اپنے پلاٹوں کاقبضہ لینے کیلئے پہنچ گئے بتایاجاتاہے جن پلاٹوں پرقبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ان پر 45مرلہ پر مشتمل سرکاری رہائش گاہ ہے یہ رہائش گاہ بنیادی طورپر ڈپٹی ڈائریکٹر کی سطح کے آفسر کیلئے مختص ہے لیکن اس وقت اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد رضوان سرکاری رہائش گاہ میں مقیم ہیں جو 38اپریل کو ریٹائر ہوچکے مکھن شاہ اوردلاور حسین جب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قبضہ لینے کیلئے سرکاری رہائش گاہ پر پہنچے توپھاٹا حکام کو اطلاع مل گئی جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر پھاٹا راناطارق پولیس نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اورسرکاری رہائش گاہ پرقبضہ کی کوشش ناکام بنادی اور تھانہ شاہ رکن عالم پولیس کو باقاعدہ اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی دوسری جانب پھاٹا حکام نے سرکاری رہائش گاہ کوفوری طورپر سب ریجن آفس ڈکلئیر کرکے اس پردفتر کابورڈ بھی لگادیا اوروال چاکنگ کے ذریعہ عوام کو خبردار بھی کردیا۔ معلوم ہوا ہے قبضہ گروپ نے سرکاری رہائش گاہ میں مقیم ریٹائرڈ اسٹنٹ ڈائریکٹر رضوان احمد کو رہائش گاہ خالی کرنے اورقبضہ میں مدد کرنے کیلئے ایک خطیر رقم کی بھی پیش کش کی ۔ لیکن انہوں نے انکارکردیا دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر راناطارق نے قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ ڈی سی او آفس سے بھی رابطہ کرلیاہے اس حوالے سے راناطارق کاکہناہے کچھ لوگوں نے جعل سازی کے ذریعہ دستاویزات تیار کیں اورسرکاری رہائش گاہ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی ۔ لیکن وہ ناکام بنادی گئی ہے۔

پھاٹا

مزید : ملتان صفحہ آخر