منشیات فروش ‘ 4 جواری ‘ 19 اشتہاریوں سمیت 51 ملزمان گرفتار

منشیات فروش ‘ 4 جواری ‘ 19 اشتہاریوں سمیت 51 ملزمان گرفتار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) پولیس کی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کاروائی ۔07منشیات فروش،04 جواریوں،05خطرناک انداز میں گاڑی چلانے،02 ہیلپ لائن 15پر جھوٹی اطلاع دینے،07اشتہاری ملزمان کو بھگانے ، 05بغیر اجازت مکانات کرایہ پر دینے ،02بغیر NOCگیس ریفلنگ(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کرنے اور19اشتہاری ملزمان سمیت51ملزمان گرفتار،پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم ذوالفقار کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب اور ملزم خالد محمود کے قبضہ سے 30لیٹر شراب، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم ندیم کے قبضہ سے 10لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم عبدالعزیز کے قبضہ سے 500 گرام چرس،ملزم محمد یار کے قبضہ سے 25لیٹر شراب اور ملزم شہباز کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب جبکہ پولیس تھانہ بی۔زیڈ نے ملزم شمعون کے قبضہ سے 10 بوتل دیسی شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کپ نے ملزمان محمد عابد ، محمد ندیم ، اظہر اور معراج کو وٹک رقم 5600/-روپے معہ ٹی وی، DVD، وائرلیس سیٹ، سٹیلائٹ رسیور، کارڈریڈراور وئرلیس سیٹ وغیرہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزمان صبیح حسین اور سلمان جبکہ پولیس تھانہ بی۔ زیڈ نے ملزمان وقار احمد،نور محمد اور احسن خان کو انتہائی خطر ناک اور تیز انداز میں موٹر سائیکل چلاتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد رضوان کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم مشتاق احمد کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں،پولیس تھانہ صدر شجاع آباد نے ملزم محمد اقبال کو اشتہاری مجرم کو بھگانے جرم میں ، پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزم محمد نواز کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزم صبغت اللہ کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم احسان کو اشتہاری مجرم کو بھگانے جرم میں جبکہ پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم زمان کو اشتہاری مجرم کو بھگانے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزمان محمد شفیق، فیاض خان اور عاشق حسین ، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ نے ملزمان محمد سعید اور محمد اکرم کوقابو کیاجنہوں نے بغیر اجازت اپنے مکانات کرایہ پر دیے ہوے تھے پولیس تھانہ صدر جلال پور نے ملزمان منیر احمد اور اعجاز کو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے کے جرم میں قابو کر کے مقدمات درج کرلیے۔پولیس تھانہ نیوملتان نے ملزمان ادریس کو معصوم شاہ روڈ سے اور خالد کو سمیجہ آباد سے غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے قابو کر کے مقدمات درج کر لیے۔ ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران107نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا ۔علاوہ ازیں ایکسائزآفس ملتان میں420نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے129موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔پولیس ضلع ملتان نے19اشتہار یو ں کو گرفتارکرلیا جن میں سے04ملزم کا تعلق کیٹگری "A"سے ہے جبکہ15ملزمان کا تعلق کیٹگری "B"سے ہے۔جبکہ 14ملزمان کا تعلق �آئی جی پنجاب کی جاری کردہ لسٹ میں سے ہیں۔

پولیس کارروائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -