خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام سے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے ‘ اظہر لغاری

خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام سے ترقی کے نئے راستے کھلیں گے ‘ اظہر لغاری

صادق آباد(تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما سردار محمد اظہر خان لغاری نے کہا ہے کہ خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں آئندہ تین سالوں کے دوران 50ارب روپے سے دیہی سڑکوں کی کارپٹ تعمیرسے پائیدار ترقی کے نئے راستے کھلیں گے‘ جس سے نہ صرف معاشی (بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

انقلاب برپا ہوگا بلکہ دیہاتوں میں بسنے والوں کو تعلیم وصحت کی جدید اورمعیاری سہولتوں تک آسان رسائی میسر آئے گی۔خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 15ارب کی لاگت سے دوہزار کلومیٹر سے زائددیہی سڑکوں کی کارپٹنگ تعمیر کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی 15ارب روپے کی لاگت سے 18سو کلومیٹر سے زائد طویل سڑکوں کی تعمیرکے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے اس موقع پر فاروق احمد لغاری ،نمائندہ ایم این اے حافظ زاہد محمود ،صادق آباد ویلفئیر سوسائٹی کے صدر افضل صدیقی بھی موجود تھے ۔انہوں نے خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کووزیراعلیٰ کا دیہات دوست منصوبہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے ویژن کے مطابق خادم پنجاب رورل روڈز پروگرام کے فیزون کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے 135کلومیٹر8سڑکوں کی تعمیر وکشادگی کامنصوبہ مکمل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی ایک ارب روپے سے 105کلومیٹر طویل 8سڑکوں کی کارپٹنگ کاآغاز ہوگیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر