گوجرخان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک کھلنے سے گڈز ٹرین الٹ گئی

گوجرخان ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک کھلنے سے گڈز ٹرین الٹ گئی

ملتان (جنرل رپورٹر) گوجر خان ریلوے اسٹیشن کے قریب مین ٹریک کا پرمالی جوڑ اچانک کھلنے سے گڈز ٹرین الٹ گئی، مین لائن پر حادثہ پر ٹریک کلیئر نہ ہونیکی وجہ سے ڈاؤن کی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں، تفصیل کے مطابق گوجر خان ریلوے اسٹیشن کے قریب راولپنڈی جاتے گڈز اسپیشل کے گزرنے (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

سے مین ٹریک کا پرمالی جوڑ اچانک کھل گیا جس کی وجہ سے ٹرین الٹ گئی اور زمین میں دھنس گئی، ٹرین کے الٹنے سے ٹریک کی مین لائن متاثر رہی جس کی وجہ سے متعدد مسافر ٹرینیں گزشتہ روز تاخیر کا شکار رہیں تاخیر کا شکار ہونیوالی ٹرینوں میں پشاور سے کراچی جانیوالی خیبرمیل تقریباً 10گھنٹے 30منٹ، راولپنڈی سے کراچی جانیوالی پاکستان ایکسپریس 6گھنٹے 35منٹ، راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام تقریباً 5گھنٹے 35منٹ، مارگلہ سے کراچی جانیوالی گرین لائن 5گھنٹے 30منٹ، لاہور سے کراچی جانیوالی نائٹ کوچ تقریباً 5گھنٹے 30منٹ، راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس 5گھنٹے 30منٹ، پشاور سے کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس تقریباً 3گھنٹے 20منٹ، لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس 1گھنٹہ، حویلیاں سے کراچی جانیوالی ہزارہ ایکسپریس 30منٹ، سیالکوٹ سے کراچی جانیوالی علامہ اقبال 30منٹ اور لاہور سے کراچی جانیوالی فرید ایکسپریس 25منٹ شامل ہیں جس پر مسافروں نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔

ٹرین الٹ گئی

مزید : ملتان صفحہ آخر