صوبہ بھر کے ڈویژنل ‘ ڈسٹرکٹ گراؤنڈز کی ترقی کیلئے تخمینہ لاگت طلب

صوبہ بھر کے ڈویژنل ‘ ڈسٹرکٹ گراؤنڈز کی ترقی کیلئے تخمینہ لاگت طلب

ملتان ( عامر چوہدری سے ) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کے گراؤنڈز کی ترقی کیلئے تخمینہ لاگت طلب کر لی ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے ہر ڈویژن میں 40 اور ڈسٹرکٹ سطح پر 20 گراؤنڈ کی ترقی کیلئے پنجاب کے تمام ڈویژنل آفیسرز سپورٹس اور (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ گراؤنڈز کی ترقی کیلئے تخمینہ لاگت تیار کر کے ارسال کی جائیں تاکہ اس پر عمل درآمد کروایا جاسکے ۔اس سلسلہ میں ملتان ڈسٹرکٹ کے 25 گراؤنڈ کی تخمینہ لاگت طلب کی گئی ہے جن میں فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ کالج برائے طلباء ‘ جلالپور پیر والا ‘ سکوائش کورٹ نزد اسٹیٹ بنک آف پاکستان ملتان ‘ باسکٹ بال کورٹ آئی بلاک نیو ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ وحدت کالونی ملتان ‘ ہاکی گراؤنڈ ایکس بلاک نزد بہاری کالونی نیو ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ ٹی بلاک نیو ملتان ‘فٹبال گراؤنڈ یوبلاک نیو ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ گلی نمبر 7 وائی بلاک ہاؤسنگ سکیم نیو ملتان ‘ کرکٹ گراؤنڈ ہاؤسنگ سکیم ڈی بلاک ممتاز آباد ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شجاعباد ‘فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ بوائز کالج مخدوم رشید ‘ مین پویلین قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان ‘فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ سائنس کالج ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ کالج سول لائن ملتان ‘باسکٹ بال کورٹ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول عام خاص باغ ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ یو بلاک نیو ملتان ‘ لان ٹینس کورٹ نزد ولایت حسین کالج معصوم شاہ روڈ ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ کڑی جمنداں ملتان ‘ باسکٹ بال کورٹ وی بلاک نیو ملتان ‘ ہاکی گراؤنڈ گورنمنٹ کمپری ہنسو ہائی سکول ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول غازی پور تحصیل جلالپور پیروالا ملتان ‘ فٹبال گراؤنڈ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول بدھلہ سنت ملتان اور گورنمنٹ ہائی سکول تحصیل ملتان صدر شامل ہیں ۔

گراؤنڈ ترقی

مزید : ملتان صفحہ آخر