پولیس اور حساس اداروں کا رحمان پورہ میں سرچ آپریشن، 9مشکوک افراد گرفتار

پولیس اور حساس اداروں کا رحمان پورہ میں سرچ آپریشن، 9مشکوک افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم کی زیرِنگرانی پولیس ، آرمی ،جے ٹی ٹی سی ٹی ڈی ،اور حسا س اداروں کا تھانہ کپ اور تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے رحمان پورہ میں سرچ آپریشن کیا گیا، ،دورانِ سرچ آپریشن تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل باریکی سے چیک کیا گیا، علاقے میں موجود گھروں اور مارکیٹس کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی جس کے دوران(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

9مشکو ک افراد کو حراست میں لے لیا گیا، علاقے میں سرچنگ کے دوران 03ناجائز ہتھیار بھی برآمد ہوئے ، سی پی او ملتان محمد اظہر اکرم نے سرچ آپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اندرون بازار میں سرچ آپریشن کے ذریعہ سے پولیس کو بڑی کامیابی ملی ہے، شہر یوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پولیس جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر