کاروں ‘ ڈالہ اور رکشہ میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ‘ 9 زخمی

کاروں ‘ ڈالہ اور رکشہ میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق ‘ 9 زخمی

  

چوک اعظم ‘ چوبارہ ( سٹی رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان ‘ نمائندہ خصوصی ) ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز رکشہ نمبر9982ایل وائی بی لیہ(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سے چوک اعظم کی جانب آرہا تھا جب وہ اڈہ صابر آباد کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والے تیز رفتا رڈالہ نمبری 291/MII تیز رفتاری کی وجہ سے رکشہ سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور جس کی شناخت نہ ہوسکی جب کہ رکشہ میں سوار ایک نوجوان محمدرمضان ولد بشیر احمد چک نمبر134ٹی ڈی اے جان بحق ہوگے جبکہ دوافراد جن میں خان محمد ولد شاہ محمد میانوالی محمدبشیر ولد محمد اسماعیل شدیدزخمی ہوگے ۔دریں اثناء9 بجے چوبارہ شہر کے تاجر ملک بخش اپنے بیٹے سلیان ‘ بیوی طائبہ الرحمن ‘ سالی عابدہ الرحمن ‘ ہم زلف فخر الدین اور 9 سالہ زوہیب مرید کے سے آئے ہوئے سالے عطاء الرحمن کے ہمراہ ذاتی کار میں اپنے بیٹے سلیمان کی شادی کی خریداری کیلئے چوبارہ سے کار ٹوڈی میں چوک اعظم جا رہے تھے کہ چوبارہ سے چند کلو میٹر آگے تحصیل کروڑ سے کار ٹوڈی میں ڈرائیور زاہد ‘فخر اور عمر حیات براستہ چوبارہ لاہور جا رہے تھے کہ سڑک پر ٹبہ کے اوپرتیز رفتاری کیوجہ سے دونوں کاریں آمنے سامنے ٹکرا گئیں ‘ جس سے مرید کے سے آئے ہوئے مہمان عطاء الرحمن موقع پر جاں بحق ہوگیا اور متوفی 2 بہنیں ‘ بھانجا سلیمان اور دونوں بہنوئی فخر الدین ‘ محمد بخش اور زوہیب زخمی ہوگئے اور دوسری کار کے تینوں افراد بھی زخمی ہوگئے ۔ چوبارہ کی رہائشی طائبہ الرحمن شدید زخمی جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 نے نشتر ہسپتال ریفر کر دیا ۔ جبکہ باقی زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -