پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان ایکشن ، ملاوٹ مافیا، قصابوں، جعلی مشروبات سازوں پرمقدمات

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان ایکشن ، ملاوٹ مافیا، قصابوں، جعلی مشروبات سازوں ...

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) ڈی سی او وہاڑی رانا محمد سلیم نے روزنامہ پاکستان میں ناقص غیر معیاری مٹھائیں فروخت کر نے والو ں ،ملاوٹ شدہ اشیاء خورد نوش، لاغر بیمارجانوروں کا گوشت فروخت کر نے اور دو نمبر مشروبات فروخت کر نے والوں کے خلاف خبریں شائع ہورہی تھیں جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ونائب تحصلیدارٹبہ سلطان پورراؤ شکیل عالم کو خصوصی ہدایت جاری کرتے (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

ہوئے کاروائی کر نے کاحکم دیا جس پر راؤ شکیل عالم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹبہ سلطان پور شہر اور گرد نواح کے علاقوں میں بیکریوں ، اُن کے گوداموں ،دو نمبر مشروبات کی بھرائی کر نے والی فیکٹریوں ، مہنگی کھاد ، دال ، چینی ، گھی وغیر اور لاغر بیمارجانوروں کا مہنگے داموں گوشت فروخت کر نے پر 14دکانداروں جن میں محمد یاسین ، اشرف ، محمد طاہر ، شفقت ، خالد حسین ، محمد طارق ، عبدالراحمن ، منشاء ، ساول زرعی مرکز، صفدر راحمن ، اختر ، زاہد خان ، محمد خالد ، فیض بخش سمیت دیگر کو موقع پر بھاری جر ما نے عائد کرتے ہوئے دو سوڈا واٹر فیکٹریوں میں ملٹی نیشنل مشروبات کی بوتلوں میں ناقص اورغیر معیاری مشرو بات فیکٹری کے مین گیٹ کو باہر سے تالے لگا کر بوتلوں کی بھرائی کر نے میں مصروف تھے۔

ملاوٹ مافیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -