الیکشن ٹربیونل ڈی جی خان کا یوسی کرمداد قریشی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

الیکشن ٹربیونل ڈی جی خان کا یوسی کرمداد قریشی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

  

قصبہ بصیرہ(نامہ نگار)الیکشن ٹربیونل ڈی جی خان کا یوسی کرمداد قریشی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل کرمداد قریشی میں حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

تحریک انصاف کے امیدوار میاں حبیب اللہ قریشی فاتح قرار پائے تھے۔آذاد امیدوار امتیاز کریم نادر سہرانی صرف245ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔فاتح امیدوار نے 3445جبکہ رنر اپ امیدوار نے3200ووٹ حاصل کیے۔آذاد امیدواربرائے چیئرمین امتیاز کریم نادر سہرانی اور امیدوار برائے وائس چیئرمین عرفان عاصم گورمانی نے پی ٹی آئی امیدوارحبیب اللہ قریشی کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل ڈی جی خان میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل کے جج نے رٹ پٹیشن پر فیصلہ کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ہے۔ امتیاز کریم نادر سہرانی کے وکیل عبدالجبار خان کورائی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم ہمارے موقف کی تائید ہے۔دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار حبیب اللہ قریشی کی دھاندلی بے نقاب ہو جائے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -