جنوبی پنجاب میں گرمی کا سلسلہ برقرار رحیمیار خان کا درجہ حرارت 46 تک پہنچ گیا

جنوبی پنجاب میں گرمی کا سلسلہ برقرار رحیمیار خان کا درجہ حرارت 46 تک پہنچ گیا

ملتان (خبر نگار ) ملتان اور گرد و نواح میں شدید گرمی کا سلسلہ برقرار ہے ‘ ملتان میں سوموار کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا جبکہ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت رحیم یار خان میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ‘ کوٹ ادو میں 45.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ شدید گرمی کیساتھ وقفے وقفے سے جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے دورانیے نے احساس گرمی مزید بڑھا دیا ۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملتان اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ ملتان میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جنوبی پنجاب کے دیگر علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بہاولپور میں 43 ڈگری ‘ خانپور میں 43.5 ‘ ڈیرہ غازی خان میں 42 جبکہ بہاولنگر میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر