منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

  

ملتان (خبر نگا ر خصو صی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان جلیل احمد نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو عمر قید اور 50 ہزار روپے جرمانے (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

کی سزا کا حکم دیا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر ملزم کو مزید ایک سال قیدسزابھی بھگتنا ہو گی۔فاضل عدالت میں اے این ایف کیمطابق 20 جون 2013ء کو مخبر کی اطلاع پرناکہ بندی کرکے کار کوروکااور ایبٹ آباد کے محسن علی کو گرفتار کرکے کارکے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 12 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزم کے مطابق وہ بالکل بے گناہ ہے اور اس کو غلط طور پر مقدمہ میں ملوث کیاگیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -