انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان24مئی سے شروع ہوگا

انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان24مئی سے شروع ہوگا

ملتان( سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈملتان کے کنٹرولر امتحانات کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ فرسٹ سالانہ امتحان24 مئی سے شروع ہوگا‘ ریگولر امیدوار اپنے متعلقہ اداروں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

(گورنمنٹ /الحاق شدہ کالجز/ہائر سیکنڈری سکولز )سے رول نمبر سلپس حاصل کریں‘پرائیویٹ امیدواروں کی رول نمبر سلپس بذریعہ ڈاک ارسال کر دی گئی ہیں‘رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں پرائیویٹ اُمیدواروں کو آن لائن سسٹم میں داخلہ فارم نمبر اور داخلہ فارم پر درج ٹوکن نمبر سسٹم میں فیڈ کرنے پر رول نمبر سلپ حاصل کرنے کی سہولت میسر کر دی گئی ہے اور اس کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس بھی ہر طالبعلم کو کر دی گئی ہے‘تاہم اعتراضی داخلہ فارمز کے حامل اُمیدواروں( ریگولر و پرائیویٹ) کی رول نمبر سلپس روک لی گئی ہیں‘نیز آن لائن سسٹم پر بھی رول نمبر سلپ حاصل کرنے کی سہولت میسر نہیں ہوگی‘ ایسے اُمیدوار جنہیں تاحال رول نمبر سلپ نہیں ملیں اور نہ ہی ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہیں‘ وہ فوری طور پر انٹر برانچ دفتر تعلیمی بورڈ ملتان سے رابطہ کرکے اپنا اعتراض ختم کرواکر اپنی رول نمبر سلپ حاصل کریں‘اگر کسی اُمیدوار نے بروقت دفتر سے رابطہ نہ کیا اور اُس کا کوئی پیپر رہ گیا تو دفتر بورڈ اس سلسلے میں ذمہ دار نہ ہوگا۔

انٹر امتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر