غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کو جلد فنکشنل کیاجائیگا، کمشنر محمد یثرب

غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازی خان کو جلد فنکشنل کیاجائیگا، کمشنر محمد یثرب

  

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)غازی میڈیکل کالج ڈیرہ غازیخان کے تمام شعبوں کو جلد فنکشنل کیا جائیگا . تعمیراتی کام ، آلات اور مشینری کی خریداری پر ایک ارب 40کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ٹیچنگ ہسپتال کے آٹھ میں سے دو گروپس کا تعمیراتی کام نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا. یہ بات کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب کو معائنہ کے دوران بتائی گئی . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ میڈیکل کالج اور ہسپتال (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )میں مرحلہ وارسہولیات فراہم کر دی جائیں گی . سب سے بڑا مسئلہ کالج کی رجسٹریشن کا تھا جس کو وزیر اعلی پنجاب نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے حل کرادیا ہے اور اب طلباؤطالبات کے مستقبل کا تحفظ کردیاگیا ہے . کمشنر محمد یثرب نے کہاکہ ہسپتال میں غریب مریضوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے . ضروری ادویات کی مفت فراہمی اور وافر مقدار میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے .صفائی اوردیگر معاملات میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ہسپتال کے مختلف شعبوں کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا . کمشنر محمد یثرب نے ہسپتال کے مختلف بلاکوں کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا . اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر شمیم حسن ، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و فنانس انعم حفیظ ، وائس پرنسپل پروفیسر شاہ زمان ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر منور عباس ، ڈائریکٹر فنانس کالج محمد ندیم سہیل ، ایکسین پراونشل بلڈنگز عبدالمجید ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ڈاکٹر حامد حیات ، ڈاکٹر خالد تحسین اور دیگر متعلقہ افسران ہمراہ تھے .

مزید :

ملتان صفحہ آخر -