جنوبی پنجاب پرامن خطہ ‘ افضل ڈھانڈلہ‘ الگ صوبہ بنایا جائے‘ جمشید دستی
مظفر گڑھ(نامہ نگار)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افضل ڈھانڈلہ نے سرائیکی امن میلہ و مشاعرہ دائے والی ماڑی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب پر امن خطہ ہے یہاں کے لوگ اور بولی میٹھی ہے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ایم این اے جمشید احمد دستی نے خطاب میں کہا کہ حکمران جنوبی پنجاب کو اسکا حق دیں اور اسے الگ صوبہ بنایا جائے‘ میلہ سے ڈویژنل چےئرمین قومی امن کمیٹی رانا علی حسن چےئر مین ایپکا یٰسین شہزاد ممبر (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )
صوبائی کونسل مسلم لیگ (ن) راؤ سعید خان آرگنائزر ملک نجم دین انجم ،مہدی حسن شاہ،توقیر حسین بربرہ، جاوید خان نے بھی اظہا ر خیال کیا۔ نظامت کے فرائض افضل چوہان اور انجم مرادآبادی نے انجام دئیے جبکہ مشاعرہ میں معروف شعراء ذوالفقار کنول، مشتاق سبقت،وشرت لغاری، لطیف شیدائی،طارق محسن، غیور بخاری،نظر حسین،زوار حسین، غلام عباس غمگین سمیت مقامی شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔
افضل ڈھانڈلہ‘ جمشید دستی