نواز شریف پاناما لیکس میں کلیئر ‘ ن لیگ ‘اقتدار چھوڑنا ہی ہوگا ‘ پی پی

نواز شریف پاناما لیکس میں کلیئر ‘ ن لیگ ‘اقتدار چھوڑنا ہی ہوگا ‘ پی پی

ملتان( سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی میں وزیر اعظم نواز شریف اپنی پوزیشن کلیئر نہیں کر سکے‘حکمران پانامہ لیکس سکینڈل سے بھاگ نہیں سکتے‘وزیر اعظم ٹھیک کہتے ہیں کہ ان کے نام کوئی کمپنی نہیں ہے ‘کمپنیاں انہوں نے اپنی اولاد کے نام جو کر رکھی ہیں‘ حکمرانوں کو ہر حال میں اقتدار چھوڑنا ہی ہوگا‘ نواز (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

شریف پانامہ لیکس میں کلیئر ہیں ‘اپوزیشن نے خوامخواہ ایشو بنایا ہوا ہے‘ عمران خان کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی ہے ‘وہ اب کس منہ سے احتجاج کر رہے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کے قومی اسمبلی میں خطاب پر ردعمل میں کیا‘ پیپلزپارٹی کے رہنما حبیب اللہ شاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف درست کہتے ہیں کہ ان کی کوئی آف شور کمپنی ہے ہی نہیں کیونکہ انہوں نے سمجھداری سے آف شور کمپنیاں اپنی اولاد کے نام کر رکھی ہیں‘نواز شریف اب حیلے بہانوں سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ‘پی پی رہنما ڈاکٹر جاوید صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کچھ بھی کرلیں ‘انہیں اقتدار چھوڑ نا ہوگا‘ پی پی رہنما خواجہ رضوان عالم نے کہا کہ یہ معاملہ یونہی ختم نہیں ہوگا ‘میاں برادران پی پی قائدین پر الزامات لگاتے ہے ہیں ‘مگر اب ان کی اپنی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آگئے ہیں ‘ نوازشریف حوصلہ کرکے ا سمبلی میں آتو گئے لیکن اپنی صفائی پیش کرنے میں ناکام رہے ‘ سابق صدر پی پی ملتان سٹی عثمان بھٹی نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف کچھ بھی کر لیں ‘انہیں بالآخر اقتدار چھوڑ نا ہی ہوگا‘ادھر ادھر کی باتوں سے عوام کو دھوکہ نہیں دیا جاسکتا‘مسلم لیگ(ن) ملتان کے جنرل سیکرٹری شیخ طارق رشید نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں نوازشریف کو ملوث کرنا سازش ہے ‘ ملکی ترقی کے دشمن گھناؤنی سازشوں پر اتر آئے ہیں ‘ان سے ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی‘اس لئے وہ نوازشریف کو اقتدار سے ہٹانا چاہتے ہیں‘ مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر میاں محمد رزاق نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں اپنی پوزیشن واضح کر دی ہے‘ مسلم لیگ (ن) کے رہنما طفیل اسحاق چوہان نے کہا کہ نواز شریف پر الزام لگانے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ‘ مسلم لیگ (ن ) کے رہنما رانا سجاد حسین نے کہا کہ وزیر اعظ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرکے خود کو کلیئر کر دیا ہے‘مسلم لیگ (ن)ملتان کے کوارڈینیٹر شیخ محمد اسلم نے کہا ہے کہ مخالفین باز آجائیں ورنہ نواز شریف کے چاہنے والے ان کا منہ بند کرنا جانتے ہیں‘اپوزیشن نے خوامخواہ ایشو بنایا ہوا ہے‘ عمران خان کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی ہے ‘وہ اب کس منہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔

وزیراعظم تقریر

مزید : ملتان صفحہ آخر