بیٹی نے آشنا سے ملکر حقیقی باپ کو قتل کروا دیا، 3 افراد گرفتار

بیٹی نے آشنا سے ملکر حقیقی باپ کو قتل کروا دیا، 3 افراد گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر) بیٹی نے آشنا کے ساتھ مل کر سگے باپ کو قتل کروادیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ گرین ٹاون کے علاقہ کے رہائشی 55سالہ فیض الحسن کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور خنجر کے وار کر کے قتل کردیا ،پولیس کو اطلاع ملی کہ سبزواری ٹاون میں موجود جار میں لاش موجود ہے،جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لے لیا،تفتیش کے بعد پتہ چلا کہ مقتول (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

سعودی عرب کام کے سلسلہ میں رہائش پذیر تھا،اور کچھ عرصہ قبل ہی ملک واپس آیا تھا، گزشتہ روز مقتول کار پر سبزواری ٹاون سے گزر رہا تھا جسے نامعلوم افراد نے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور خنجر کے وار کر کے قتل کردیا۔پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات پر وقاص نامی شخص سمیت 3افراد کو قتل کے شبہ میں حراست میں لے لیا جنھوں نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فیض الحسن کی بیٹی وردہ پسند کرتا تھا،جبکہ وہ اس کی شادی کسی اور کے ساتھ کروانا چاہتا تھا،جس پر اس نے پلان بنا کر اس والد کو قتل کردیا۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر