’’پاکستان ‘‘کی خبر پرایکشن ، نرسنگ سکول خانیوال میں خلاف میرٹ داخلوں پرای ڈی او سے جواب طلب

’’پاکستان ‘‘کی خبر پرایکشن ، نرسنگ سکول خانیوال میں خلاف میرٹ داخلوں پرای ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈی سی ا و خانیوال نے روزنامہ پاکستان کی خبر پرایکشن لیتے ہوئے نرسنگ سکول خانیوال میں خلاف میرٹ داخلوں پرای ڈی او ہیلتھ سے 7روز میں جواب طلب کرلیا تفصیل مطابقخانیوال (نمائندہ پاکستان) نرسنگ سکول خانیوال میں سال2015-16میں میڑٹ لیسٹ کے مطابق30لڑکیوں کو داخلہ دیا جانا تھا دو لڑکیوں آصمہ مظہر اور راشدہ انور کو جعلی ڈومی(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )
سائل ہونے کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا جس کی وجہ سے باقی28طالبات رہ گئیں سدرہ فاطمہ اور فرزانہ ہیتم کو میڑٹ پالیسی کے مطابق نکالی جانیوالی طالبات کی جگہ داخلہ دے دیاگیا جس سے میڑٹ لسٹ کے مطابق تعداد30پوری کرلی گئی مگر نرسنگ سکول کی پرنسپل اور اس کے کلریکل سٹاف نے نکالی جانے والی دونوں لڑکیوں کو دوبارہ داخلہ دے دیا جس سے بچیوں کی تعداد32ہوگئی جوکہ سراسر میڑٹ پالیسی کی خلاف ورزی ہے میڑٹ لسٹ کے مطابق گورنمنٹ پاکستان کی جانب سے 30لڑکیوں کو فی کس 14100روپے وظیفہ دیا جاتا ہے دولڑکیوں کو اضافی داخلہ دیئے جانے کے سبب جزانے کو لاکھو ں روپے کا نقصان ہوگا روزنامہ پاکستان میں خبر کی اشاعت کے بعد ڈی سی اوخالد محمود شیخ نے ای ڈی او صحت خانیوال سے 7روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی ای ڈی او صحت نے ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر آصف کو شفاف انکوائری کے لئے انکوائری آفیسر مقرر کردیا ہے ۔ڈی سی او خانیوال خالد محمودشیخ نرسنگ سکول خانیوال میں پالیسی سے ہٹ کر داخلوں کانوٹس لینے پر سکول کے کلریکل سٹاف نے سکول ریکارڈ میں ردوبدل کرنا شروع کردیا تاکہ حقائق کو چھپا یا جاسکے ۔