بیٹے پر چوری کے الزام کا رنج‘ ظالم زمیندار نے مخالف کے معصوم بیٹے پر کتا چھوڑ دیا

بیٹے پر چوری کے الزام کا رنج‘ ظالم زمیندار نے مخالف کے معصوم بیٹے پر کتا ...

نواں شہر( نمائندہ پاکستان) بیٹے پرچوری کے الزام کا رنج ،زمیندار نے مقامی محنت کش کے رفع حاجت کے لئے جا تے دس سالہ معصوم بیٹے پر پالتو شکاری کتا چھوڑ دیا ،کتے کے جا بجا کاٹنے سے معصوم بچہ لہو لہان ہوگیا گزشتہ روز نواحی موضع ما نکوٹ کے رہا ئشی غریب محنت کش اللہ وسایا ولد اللہ دین سکھیرا کا معصوم دس سالہ بیٹا گھر سے ملحقہ کھیتوں میں رفع حاجت کے لئے جا رہا تھا کہ اچانک مقامی زمیندار منظور حسین (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

لنگڑیال معہ اپنے پالتوکتے کے آگیا اور آتے ہی کتے کو معصوم بچے پر چھوڑ دیا ااس دوران کتے کے جسم کے مختلف حصوں پر کا ٹے جا نے پر معصوم بچہ زخموں سے چور لہو لہان ہوتا زمین پر آن گرا ظالم زمیندار کو اس پر ذرا بھی ترس نہ آیا اور بچے کی آہ فغاں سے لطف اٹھاتے قہقہے لگاتا رہا بچے کی چیخ و پکار پر لو گوں کے آجا نے پر ملزم اپنے پالتو کتے سمیت موقع سے فرار ہو گیا ، نواں شہر پولیس نے متاثرہ بچے کے باپ کی درخواست پر نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر