نیسلے کے تعاون سے نوتعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول الہ آباد کا افتتاح

نیسلے کے تعاون سے نوتعمیر گورنمنٹ پرائمری سکول الہ آباد کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ، خانیوال ،نواں شہر، بٹہ کوٹ ، بارہ میل (سٹاف رپورٹر،کامرس رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان،نمائندگان)صوبائی وزیرلیبر و ہیومن ریسورس راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صنعتی کارکنوں اور بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
جدید اور جامع نظام تعلیم کی تشکیل کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے جس سے صنعتی کارکنوں اورث بھٹہ مزدوروں کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو کر اپنے خاندان کا معاشی اور سماجی معیارزندگی بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیسلے پاک کے تعاون سے 70لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گورنمنٹ پرائمری سکول الہ آباد کی عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی اشفاق احمد چوہدری ‘ ایم پی اے سرگودھا سائرہ افتخار ‘ ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) راؤ سعادت علی ‘ نائب ضلعی صدرمظفر محمود سیال ‘ ڈی او لیبر نوید سرور قریشی منیجر کارپوریٹ افئیرنیسلے وقارا حمد خان ‘ فیکٹری منیجر فیصل ندیم ‘ منیجر ایچ آر یاسر خان ‘ سیکورٹی منیجر کرنل (ر) محمد ظفر سمیت علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ڈی او لیبر نوید سرور قریشی نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال میں گذشتہ دو ماہ کے دوران بھٹہ مزدوروں کے 4860بچوں کی تشخیص ہوئی ہے جن میں سے 4260بچوں کو سکول میں داخل کرواکر خدمت کارڈ کے ذریعے انہیں 2000روپے فی بچہ ‘ 1000روپے ماہوار فی بچہ وظیفہ اور بچوں کو یونیفارم ‘ کتابیں ‘ جوتے ‘ واسکٹ ‘ جرابیں اور نوٹ بکس مفت فراہم کی جا چکی ہیں ۔صوبائی وزیر نے بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو نئے پرائمری سکول میں داخل کرواکر انہیں مفت کتابیں اور ضروری سامان دیا جبکہ انہوں نے سکول کی تمام کلاسوں کا معائنہ کیا اور بچوں میں گھل مل کر انہیں تعلیم کی ترغیب دی ۔انہوں نے نیسلے پاک کی طرف سے سکول کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی فراہمی پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے صنعتی کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بچوں کو سکول میں داخل کروانے پر ڈی او لیبر نوید سرور قریشی کی کارکردگی کو سراہا ۔قبل ازیں انہوں نے سکول کی نئی عمارت کا باقاعدہ افتتاح کیا ۔