حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، دبئی لیکس میں دوست محمد کھوسہ کانام بھی آئیگا، عبدالعلیم شاہ

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، دبئی لیکس میں دوست محمد کھوسہ کانام بھی آئیگا، ...

ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی )پانامہ لیکس پر سب سے زیادہ شور مچانے والی تحریک انصاف کرپشن کی بڑی ملزم نکلی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف خو د کو خاندان سمیت احتساب کیلئے پیش(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کرچکے ۔پانامہ لیکس کی گرد جلد بیٹھ جائے گی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ۔میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کی سفر جاری رہے گا۔محسن کش کھوسہ سردار گزشتہ ایک دہائی شریف برادران کی خوشامد کرکے اقتدار کے مزے لوٹتے رہے ۔آج اقتدار سے محرومی کے بعد اپنے محسنوں پر تنقید کررہے ہیں۔پانچ سال کروڑوں روپے کی کرپشن کرکے مسلم لیگ ن کو بدنام کیا ۔ دوست محمد کھوسہ اور ان کے حواریوں کو چیلنج ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں ایک پیسہ کی بھی کرپشن ثابت کریں سیاست چھوڑدینگے ۔دبئی لیکس میں دوست محمد کھوسہ کانام بھی آئیگا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے یوسی14پل ڈاٹ پر اڑھائی کروڑ روپے کی گرانٹ شمس آباد کی تعمیر ہونے والی سٹرک کے افتتاح پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا عوامی اجتماع سے انس عبدالکریم ،میزبان یوسی14چیئرمین ابصار لودھی ،وائس چیئرمین عبدالکریم کنیرا،یوسی چیئرمین شاہد حمید چانڈیہ ،شیخ اسرار احمد، سلطان محمود ڈاہا،ظفر مستوئی، راہنما علامہ شاہ محمد ترابی ،احمد سدرانی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ وائس چیئرمین چوہدری ذکاء الدین گجر ،عباس خان چنڑ،قاری شفیق بزدار،احمد نوازحجانہ ،غلام شبیر بھٹی ،کونسلران یوسی 14فیض محمد جڑھ،کریم بخش ،محمد اسلم فہیم،بشیر احمد بھٹی ،محمد علی پان والے اور ذوالفقار بھٹی بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر