سابق چیف جسٹس کی وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست پوائنٹ سکورنگ ہے ‘ عوامی تحریک

سابق چیف جسٹس کی وزیر اعظم کو نااہل قرار دینے کی درخواست پوائنٹ سکورنگ ہے ‘ ...

ملتان (سٹی رپوٹر)پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر فیاض احمد وڑائچ ،سیکرٹری جنرل سیف اللہ سدوزئی،سینئر نائب صدر ڈاکٹر زبیر اے خان عارف رضوی،آرگنائزر قمرعباس(بقیہ نمبر53صفحہ7پر )

دھول ،اللہ رکھا ایڈووکیٹ،راؤ وقاراحمد،شاہد ارائیں،مزمل مصطفوی نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی طرف سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست دائر کئے جانے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے اپنی سربراہی میںآر اوز کے ذریعے کرپٹ عناصر کو اقتدار کے ایوانوں تک رسائی دی اور بااختیار ہونے کے باوجود آئین کے آرٹیکل 62,63 پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد نہ ہونے دیا بلکہ جب فروری 2013 ء میں ڈاکٹر طاہرا لقادری الیکشن کمیشن کی غیر آئینی تشکیل کے خلاف آئینی پٹیشن لے کر سپریم کورٹ گئے تو افتخار چوہدری نے بطور چیف جسٹس ڈاکٹر طاہرا لقادری کی دوہری شہریت کو بہانہ بنا کر پٹیشن سننے سے ہی انکار کردیا کرپٹ عناصر کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے پر افتخار چوہدری پوری قوم کے مجرم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی محض سیاسی پوائنٹ سکورنگ ہے۔جلد ڈاکٹر طاہرا لقادری کی قیادت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلانے اور پاکستان کے غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے بہت بڑی تحریک کا آغاز ہوگا

مزید : ملتان صفحہ آخر