شاہ رکن عالم ٹاؤن کاسمیجہ آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، بڑی تعداد میں سامان قبضہ میں لے لیا

شاہ رکن عالم ٹاؤن کاسمیجہ آباد میں تجاوزات کیخلاف آپریشن ، بڑی تعداد میں ...

  

ملتان (خبرنگار)ایڈمنسریٹر شاہ رکن عالم ٹاؤن کے حکم پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کاسلسلہ جاری ہے گزشتہ روز لینڈ آفیسر(بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

شاہ رکن عالم ٹاؤن ضیاء الحسن بخاری کی سربراہی میں ٹیم نے سمیجہ آباد کے علاقے میں تجاوزات کے خلاف بھرپورآپریشن کیاگیا اس دوران بڑی تعداد میں بنچ ، ریڑھیاں ، پھٹے ،کرسیاں ،سائن بورڈ اورمرغیوں کے پنجرے قبضے میں لے لیے گئے ۔ اس دوران ٹیم کی طرف سے سمیجہ آبادکے علاقے میں اعلانات بھی کیے گئے کہ تجاوزات کندگان سڑکوں فٹ پاتھوں اوراپنی دکانوں کے سامنے تجاوزات قائم کرنے سے باز رہیں بصورت دیگر سامان بحق سرکار ضبط کرنے کے ساتھ ان کے چالان کرکے بھاری جرمانہ بھی عائدکیاجائے گا۔

تجاوزات آپریشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -