مرکزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے خواتین ونگ کے وفد کی ملاقات ‘تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا

مرکزی رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی سے خواتین ونگ کے وفد کی ملاقات ...

ملتان (سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی کے نئے سفر کے حوالے سے خواتین چیئرمین عمران خان کے ویژن کی کامیابی (بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی صدر سبین گل خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ۔ اس موقع پر گلشن وڑائچ ، آصفہ سلیم ، سحر بخاری ، غزل غازی ، سلمیٰ ناہید ، ثمینہ کیانی ، رخسانہ محبوب ، مس صباء ، میمونہ سلیم ، شکیلہ کیانی ، مسرت پروین و دیگر عہدیداران خواتین ہمراہ تھیں ۔جبکہ ضلعی صدر سبین گل خان نے شعبہ خواتین کے ونگ کی بحالی کے بعد تنظیمی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے متعلق آگاہ کیا ۔ اس موقع پر سبین گل خان نے کہا کہ خواتین کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی ممبر شپ انٹرا پارٹی الیکشن کے ساتھ ساتھ ملتان میں خواتین کے ضلعی کنونشن اور لاہور میں خواتین کے صوبائی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے بھی انتظامات مرتب کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں ۔

ملاقات?

مزید : ملتان صفحہ آخر