حکومت نواب صادق عباسی کی 49 ویں برسی سرکاری سطح پر منانے کیلئے اقدامات کر ے ‘ جمشید دستی
اللہ آباد(نامہ نگار)عوامی راج پارٹی کے سربراہ و ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے تنظیم صادق دوست اللہ آباد کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق ریاست بہاولپور (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
کے آخری فرمانروانواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی برسی کو قومی و سرکاری سطح پر منانے اور ان کی خدمات کو تدریسی نصاب میں شامل کرانے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہیں انہوں نے کہا کہ صادق محمد عباسی مرحوم نے سابق ریاست بہاولپور کو پاکستان میں شامل کر کے پاکستان کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اپنی ریاست کے تمام وسائل ملک اور قوم پر قربان کر دیے مگر افسوس کہ ہر حکومت نے ان کی لازوال خدمات کو جان بوجھ کر نظر انداز کیے رکھا۔ حکومت خصوصاً وزیراعظم کو چاہیے کہ وہ محسن پاکستان نواب سرصادق محمد خان عباسی کی 49ویں برسی کو سرکاری سطح پر منانے اور انکی خدمات کو تدریسی نصاب میں شامل کرانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں ۔
جمشید دستی