مسیحی نوجوان کے گھر پولیس داخل، عدالت میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر اشتہاری قرارنامزد اہلکاروں کی تنخواہیں بند،

مسیحی نوجوان کے گھر پولیس داخل، عدالت میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر اشتہاری ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)اقلیتی مسیحی برادری کے نوجوان طارق مسیح کے گھر گھسنے پرعدالت عالیہ کے حکم تھانہ کوٹ ادو کے سابق (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

ایس ایچ او،سب انسپکٹر،اسسٹنٹ سب انسپکٹر،حوالدار سمیت دو کانسٹیبلوں کے خلاف تھانہ کوٹ ادو میں درج مقدمہ،ملزمان پیش نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ میں نامزد ملازمین کی تنخواہیں بند اورایک ایس آئی کو اشتہاری قراردے دیا،6جون کو آر پی او کو ملازمین سمیت طلب کر لیا،تفصیل کے مطابق 24اپریل2013 کی شب اس وقت تھانہ کوٹ ادو میں تعینات ایس ایچ او منظور جھانب دیگر ملازمین سب انسپکٹر اسلم نیازی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل بزدار،ہیڈ کانسٹیبل اللہ بخش اور دو کانسٹیلوں سجاد بھٹی اور اسلم ملانہ کے ہمراہ وارڈ نمبر1میں شراب کی مخبری پر اقلیتی مسیحی برادری کے نوجوان طارق مسیح کے گھر داخل ہو گئے تھے اور مزاحمت پر ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی،اندارج مقدمہ کیلئے طارق مسیح نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں رٹ دائر کی تھی،لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس علی باقر نجمی نے پولیس کوٹ ادو کو تمام پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر کی کاپی پیش کرنے کا حکم دیا تھا،پولیس کوٹ ادو نے طارق مسیح کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 334/14زیر دفعہ156D/337L2 انسپکٹرمنظور جھانب و دیگر ملازمین سب انسپکٹر اسلم نیازی،اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل بزدار،ہیڈ کانسٹیبل اللہ بخش اور دو کانسٹیلوں سجاد بھٹی اور اسلم ملانہ کیخلاف درج کر لیا تھا،مقدمہ درج ہونے کے با وجود پولیس نے اپنے پیٹی بھائیوں کیلئے کوئی کاروائی نہ کی تھی اور نہ ہی انہیں گرفتار کیا تھا جبکہ مقدمہ کے دو ملزمان سجاد بھٹی اور اسلم ملانہ نے عبوری ضمانتیں کرا لی تھیں،عدالت میں مقدمہ کا چالان پیش ہونے پر عدالت کی طرف سے بار بار طلبی کے باوجود مقدمہ میں نامزد پولیس ملازمین عدالت حاضر نہیں ہو رہے تھے جس پر گزشتہ دن ہونے والی سماعت پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوٹ ادو نے مقدمہ میں نامزد ملازم سب انسپکٹر اسلم نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ بقیہ ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افیسر سے رپورٹ جبکہ آر پی او ڈیرہ غازیخان کو اشتہاری ملازم اسلم نیازی اور مقدمہ کے دیگر ملزمان سمیت6جون کو طلب کر لیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر