وکیل اوراسکے اہل خانہ سے غیر انسانی سلوک کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان کا آج عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

وکیل اوراسکے اہل خانہ سے غیر انسانی سلوک کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان کا آج ...

  

ملتان (خبر نگا ر خصو صی) پنجاب بار کونسل کی ہدایت پر منچن آباد پولیس کی جانب سے وکیل اور اس کے اہل خانہ سے غیر انسانی سلوک کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان نے آج بروز منگل (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

عدالتی بائیکاٹ کااعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں پنجاب بار کونسل نے منچن آباد بار ایسوسی ایشن کے ممبر رانا محمد خان اور اس کے اہل خانہ کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے اور غیر انسانی سلوک کرنے پر ہڑتال کی کال دی تھی جس پر آج وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے جبکہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے ساتھ وکیل کے خلا ف درج مقدمہ بھی خارج کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -