عمران کی سیاست منافقت پر مبنی ‘ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا ‘ شیر علی گورچانی

عمران کی سیاست منافقت پر مبنی ‘ بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگا ‘ شیر علی ...

  

جام پور ‘ صادق آباد ( نمائندہ خصوصی ‘ تحصیل رپورٹر ) ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی شیرعلی گورچانی نے کہاہے کہ آمدہ صوبائی بجٹ عوامی امنگوں کے مطابق ہوگانئے ٹیکسزلگانے کی بجائے ٹیکسوں میں کمی لائی جارہی ہے ترقیاتی بجٹ میں جنوبی پنجاب کے میگاپراجیکٹ شامل کیے جاررہے ہیں ، ضلع راجن پورکے علاقہ پچادھ کو سیلاب سے محفوظ بنانے کے لئے فلڈبندوں کاکام بہت جلد مکمل کرلیاجائے گاوہ گذشتہ روزظفراللہ لُنڈایڈووکیٹ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں اور معززین سے گفتگوکررہے تھے۔ کہاکہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

عمران خان کی سیاست جھوٹ اورمنافقت پرمبنی ہے پانامالیکس میں عمران خان کانام آنے کے بعد وزیراعظم پر اخلاقی جوازکافتوے لگانے والے خودعمران خان اخلاقی جوازکھوچکے ہیں ۔اس موقع پرپرویزاقبا ل خان گورچانی،سردارنذرحسین خان رند،شاہ جہان خان کاکڑ،زبیرخان لاشاری،ملک محمد شاہد ،ملک سجاد حسین ببر بھی موجودتھے ۔دریں اثناء حکومت پنجاب کی کارکردگی دیگر صوبوں سے مثالی ہے 10کروڑ کی آبادی کے صوبہ کو بہتر انداز میں چلانا وزیراعلی پنجاب کا ہی اعزاز ہے حکومت دیہی علاقوں کی تعمیر وترقی کے ذریعے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں‘ پنجاب حکومت اقلیتوں کو تمام اداروں میں شراکت داری فراہم کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے ملاقات کرنیوالے مسلم لیگ(ن) صادق آباد کے رکن صوبائی اسمبلی سیٹھ کانجی رام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

شیر علی گورچانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -