بوسن ٹاؤن کاغیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،فوڈ فیسٹیول سمیت18دکانیں سیل

بوسن ٹاؤن کاغیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن،فوڈ فیسٹیول سمیت18دکانیں سیل

  

ملتان (خبرنگار)بوسن ٹاؤن نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے ایم ڈی اے چوک پرفوڈ فیسٹیول برانچ سمیت 18دکانیں سیل کردی ہیں جبکہ رائس مل کو فوری طورپر نقشہ جمع کرانے کانوٹس جاری کردیاہے ۔بوسن ٹاؤن کے شعبہ پی اینڈ سی اور ریگولیشن نے گزشتہ روز مختلف علاقوں میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی اے چوک پر فوڈ فیسٹیول برانچ ، (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

پیر خورشید کالونی میں 2دکانیں جبکہ پل براراں روڈ پر 16دکانوں کو سیل کردیا اور واپڈا ٹاؤن کے قریب رائس مل کی اضافی تعمیر پر فوری طورپر نقشہ جمع کرانے کا نوٹس جاری کردیاگیا۔ دریں اثناء شیر شاہ ٹاؤن نے گزشتہ روز نشتر روڈ ، ابدالی روڈ اورگھنٹہ گھر کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرکے سامان قبضے میں لے لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -