گوپانگ گروپ عوام سے کئے وعدے پورے کرے گا،عامر طلال گوپانگ

گوپانگ گروپ عوام سے کئے وعدے پورے کرے گا،عامر طلال گوپانگ

  

سلطان پور(نامہ نگار)تحصیل علی پور کو ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ماڈل تحصیل بنائیں گے،خیرپور،سیت پور، سلطان پورکی 8سڑکات کو کارپٹ کیاجائیگا،سلطان پور میں ٹف ٹائل اورسیوریج منصوبہ جلد مکمل ہوگا،خیرپور،سیت پور، سلطان پور،سرکی بنیادی ہیلتھ مراکز میں ادویات کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے گوپانگ گروپ عوام سے کئے وعدے پورے کرے گا، بلدیاتی نظام (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

کے تحت یونین کونسل کی سطح پر منصوبے مکمل کریں گے۔گزشتہ روزان خیالات کااظہار ایم پی اے سردار عامر طلال خان گوپانگ نے سلطان پور ،یونین کونسل لتی،یونین کونسل فتح پور میں حلقہ کے وفودسے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر سابق کونسلر ملک سلیم بھٹی،حاجی محمداقبال لشاری،نومنتخب چیئرمین حافظ محمدعمرخان گوپانگ، نومنتخب چیئرمین سید طاہر رضا شاہ بخاری ایڈووکیٹ، ملک عبدالرشید کنہوں،کونسلر ملک رجب حسین لانگ ،سابق کونسلر محمداکرم خان نیازی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -