خانیوال ‘سالویشن آرمی گرلز سکول میں مشکوک شخص داخل ‘ خوف و ہراس پھیل گیا

خانیوال ‘سالویشن آرمی گرلز سکول میں مشکوک شخص داخل ‘ خوف و ہراس پھیل گیا

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)مشتبہ شخص نواحی علاقے72/10-Rشانتی نگر ٹبے پر واقع سالولیشن آرمی گرلز ہائی سکول کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوا اور دوڑنے لگا سکول میں خواتین اساتذہ اور طالبات میں بھگدڑ مچ گئی اور چیخ وپکار شروع ہوگئی متعدد ٹیچرز نے کلاس روز کے دروازے بند کرکے جبکہ فوری طورپر 15کو اطلاع کی گئی تو تمام حساس ادارے انٹی ٹیررازم ،سی ٹی ڈی ،ریسکیو1122،پنجاب پولیس (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

موقع پر پہنچ گئے انہو ں نے سکول کو گھیرے میں لے لیا بم ڈسپوزل سکواڈ بھی اپنی پوزیشن پرآگیا پولیس کمانڈوز نے اندر داخل ہوکر اس شخص کو حراست میں لے لیا تفتیش شروع ہوئی تو معلوم ہوا کہ چھلانگ لگانے والا شخص محمدناصر نواحی علاقے شام کوٹ کا ہے اور اس کاذہنی توازن درست نہیں کچھ دیر میں ناصر کے ورثاء بھی پہنچ گئے انہو ں نے ناصر کی میڈیکل رپورٹس بھی پیش کیں تاہم پولیس تھانہ صدر نے ناصر کے میڈیکل اور مذید تفتیش کے لئے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -