ملتان: 840ایجوکیٹرز کی بھرتی ‘ درخواستیں جمع کرنیکا مرحلہ مکمل‘آج سکروٹنی شروع ہوگی

ملتان: 840ایجوکیٹرز کی بھرتی ‘ درخواستیں جمع کرنیکا مرحلہ مکمل‘آج سکروٹنی ...

  

ملتان( سٹاف رپورٹر)ضلع ملتان میں ایجوکیٹر ز کی بھرتی کے لئے آخری روز 2ہزار سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں‘ای ڈی او آفس میں آفس ٹائم کے بعد بھی درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری رہا‘بتایا گیا ہے کہ این ٹی ایس کے مشکل ترین ٹیسٹ کے باعث اس بار بہت کم تعداد میں درخواستیں جمع ہوئی ہیں‘ضلع ملتان میں840 مردو خواتین ایجوکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے‘اس سلسلے میں دفتری عملہ رات گئے تک (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

مصروف رہا‘آج درخواستوں کی سکروٹنی شروع ہو گی جبکہ 27مئی تا 6جون انٹرویو ہونگے اور 15اگست کو جوائننگ دے دی جائے گی۔

ایجوکیٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -